ملت اسلامیہ سٹیزنز کمیونٹی بورڈ کی مجلس فکر و عمل کے زیر اہتمام مذاکرہ
لاہور(پ ر) ملت اسلامیہ سٹیزنز کمیونٹی بورڈ کی ذیلی تنظیم مجلس فکر و عمل کے زیر اہتمام بورڈ ہذا کی بلڈنگ پیپلزویلفیئر سنٹر818رضا بلاک علامہ اقبال ٹاﺅن میں ”ذہنی دباﺅ کی علامات اور علاج “ کے موضوع پر مجلس مذاکرہ منعقد ہوئی اس کے ناظم میاں عاشق حسین، مہمان خصوصی معروف مخیر سماجی شخصیت الحاج انجینئر محمد اکرام نسیم جبکہ خصوصی مقرر محمد عرفان کسانہ ماہر نفسیات تھے۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی دباﺅ کی علامات میں خوف بے چینی، چڑچڑا پن، احساس کمتری، ناکامی کا خوف اور خاندانی مسائل وغیرہ ہیں جن پر قوت ارادی کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے۔ سیکرٹری انفارمیشن بورڈ ہذا سید کرامت علی شاہ بخاری نے کہا کہ بہرحال ذہنی دباﺅ اور تفکرات کا علاج صبر، نماز، یاد الٰہی، اعمال صالح اور اللہ تعالیٰ پر توکل کرنے میں ہے۔عاشق حسین نے تنظیم کے آئندہ لائحہ عمل پر بھی روشنی ڈالی سابقہ چیئرمین ڈاکٹر یعقوب راعی نے کہا کہ معاملات میں حقیقت کا ادراک اور توازن پیدا کرنے سے ذہنی دباﺅ پر قابو پایا جا سکتا ہے تقریب میں چیئرمین بورڈ ہذا محمد سلیم شیخ، چوہدری محمد انور، ڈاکٹر محمد نذیر ناظم فری کمپیوٹر سنٹر، چوہدری محمد نذیر ناظم فنڈ ریزنگ کمیٹی، عبدالرشید ، عبدالرشید بھٹی سید سردار علی، ڈاکٹر محمد سرور اور ڈاکٹر وزیر حسین شاہ سیکرٹری جنرل سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔