نواز شریف کی غلط پالیسیوں سے تاجروں نے شٹر ڈاﺅن ہڑتال میں حصہ لیا، عبدالرشید

نواز شریف کی غلط پالیسیوں سے تاجروں نے شٹر ڈاﺅن ہڑتال میں حصہ لیا، عبدالرشید

لاہور(پ ر) عبدالرشید قریشی ایڈووکیٹ چیئرمین عدلیہ بچاﺅ کمیٹی، منظور علی بھٹی صدر تحریک وفاق پاکستان، محبوب حسین چوہدری ایڈووکیٹ، شہباز رشید قریشی یاور مقبول ملک، امتیاز رشید قریشی غلام اللہ خان جوئیہ، پیر اشرف علی قریشی غلام فرید کھوکھر اور سرفراز لطیف ایڈووکیٹ سمیت متعدد وکلاءنے مشترکہ بیان دیتے ہوئے تاجروں اور کاروباری حضرات کی طرف سے مکمل شٹر ڈاﺅن پر مبارکباد دی ہے سمجھتے تھے کہ وہ تاجر اور کاروباری لوگوں کے ہر دل عزیز لیڈر ہیں، لیکن نواز شریف کی غلط پالیسیوں کے باعث تاجروں اور کاروباری حضرات نے مکمل شٹر ڈاﺅن کر کے میاں نوازشریف پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے اب سیاسی اور اخلاقی طور پر میاں صاحب کا حق حکمرانی ختم ہو جاتا ہے۔ ان حالات کی روشنی میں ضروری ہے کہ میاں نواز شریف اور ان کی حکومت کو فی الفور ختم کر دیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4