حکمرانوں کیخلاف''تحریک نجات''کا پارٹ ٹومکافات عمل ہے،ناصر اقبال
لاہور (پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان ، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ ، سینئر نائب صدورفاروق چوہان،آصف چٹھہ ،میاں زاہد لطیف،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن،صدرپنجاب محمدیونس ملک اورصدر شیخوپورہ عمران حیدرنے کہا ہے کہ حکمرانوں کیخلاف''تحریک نجات''کا پارٹ ٹومکافات عمل ہے،وہ اپنے ہاتھوں کا بویا ہواکاٹ رہے ہیں بینظیربھٹو کیخلاف تحریک نجات کے دوران لاہورسمیت ملک بھر میں کئی بار شٹرڈاﺅن اور پہیہ جام ہڑتال کوکامیاب بنانے کیلئے ٹرانسپورٹرز اور ٹریڈرز کے ساتھ زبردستی کی گئی تھی بدنیتی اوربدعنوانی کی بنیادپرکھڑی حکومت کی عمارت عنقریب زمین بوس ہوجائے گی ،عوام تبدیلی اورشفاف طریقہ انتخاب کے خواہاں ہیںخاموش اکثریت کاقومی سیاست میں مزاحمتی کردارخوش آئند ہے ریاست اہم ہے جمہوریت نہیں ،جوجمہوریت موروثی سیاست کی علامت اورضمانت بن جائے اس سے نجات کے سواکوئی راستہ نہیں رہ جاتاوہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے جس کسی نے عوام کیلئے قربانی دی بدلے میں عوام نے اس پراپناسب کچھ نچھاورکردیا جوعوام کی نبض پرہاتھ رکھتا ہے اس کے مقابل کوئی کھڑا نہیںہوسکتا ،جس کسی نے اس گلے سڑے نظام کوسہارادیا وہ بھی سیاسی طورپرماراجائے گاانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی حکومت کے اپنے مفاد میں ہے۔دھاندلی سے کامیاب ہونیوالے دوچار ارکان اسمبلی کوبچانے کیلئے وزارت عظمیٰ کوداﺅپر لگانا مناسب نہیں ہوگاانہوں نے کہا کہ اس وقت گیند وزیراعظم میاں نوازشریف کے کورٹ میں ہے ،وہ بروقت، درست اوردوراندیش فیصلہ کریںورنہ پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں بچے گا۔۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار حکمرانوں کودرست مشورے نہیں دے سکتے ،سابق صدرآصف علی زرداری کااپنے حلیف میاں نوازشریف کیلئے حالیہ پیغام اہم ہے ۔