سالانہ مجلس عزا

سالانہ مجلس عزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر ) حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقعہ پر 16 ویں سالانہ مجلس عزا بمقام گلی نمبر4 مکان نمبر60 محلہ علی بلاک چونگی گجرپورہ لاہور کینٹ نزد غازی گرڈ اسٹیشن زیر اہتمام بانی مجلس رانا کاشف علی برادران منعقد ہوئی۔ یاد رہے کہ رانا قاسم علی مرحوم ولد برکت علی نے عرصہ دراز سے اس مجلس کا سلسلہ شروع کیا تھا سید ابوالحسن شیرازی حافظ آباد۔ سید شبیر حسین شاہ شمسی آف مرید کے رضا شمسی آف مرید کے۔ سید آغا حسین شاہ آف گجرات۔ سید امیر علی شاہ آف مرید کے نے مصائب و فضائل اہلیت بیان کیے۔ مجلس عزا کے بعد شہید ذوالجناح سید شبیر حسین شاہ شمسی نے برآمد کروائی۔ اس موقعہ پر عزا داروں نے ماتم داری اور زنجیر زنی کی۔ جبکہ مومنین میں حسینی لنگر بھی تقسیم کیا گیا زنجانی۔ افتخار حسین بھٹی۔ رانا سعادت علی۔ رانا عاصم علی۔ رانا معظم علی۔ رانا محسن علی کے علاوہ مومنین کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی۔


 مجلس عزا میں مختلف ماتمی سنگت قلعہ ستار شاہ۔ بی بی پاکدامن سنگت نے بھی شرکت لی۔