اعجاز چودھری ہڑتال کو رحمت قرار دیکر ملک کی کونسی خدمت کر رہے ہیں،اللہ رکھا

اعجاز چودھری ہڑتال کو رحمت قرار دیکر ملک کی کونسی خدمت کر رہے ہیں،اللہ رکھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ( ن )کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ اعجاز چوہدری ہڑتال کو رحمت قرار دے کر ملک و قوم کی کونسی خدمت کر رہے ہیں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہڑتالوں ۔ دھرنوں جلاؤ اور گھیراؤ کی سیاست کرکے تحریک انصاف نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے عمران خان لاہوربند نہیں کراسکے اہل لاہور معمول کے مطابق بیدار ہوئے اور حلوہ پوری کا ناشتہ کیالاہور سے کسی نے عمران خان کی بات نہیں ما نی عمران خان کے لئے یہ ہی بہتر ہے کہ وہ سیاست چھوڑ کرکوئی اور کام کریں ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنوں کامیٹرو بس پر پتھراؤ قابل مذمت ہے شہریوں کو پریشان کرناکونسا احتجاج ہے ،تاجروں نے عمران خان کی کال مستردکردی اوراب عمران خان فیصل آبادکراچی کے بعد لاہور میں بھی ناکام ہوگئے ۔   اہل لاہور نے ثابت کردیا کہ وہ عمران خان کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں۔عمران خان کی جمہوری نظام کونقصان پہنچانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی