تاجروں پر تشدد اور ایمبولینس روکناافسوسناک،عدلیہ نوٹس لے،پیر اعجاز ہاشمی

تاجروں پر تشدد اور ایمبولینس روکناافسوسناک،عدلیہ نوٹس لے،پیر اعجاز ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹاف رپورٹر) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے لاہورمیں تشدد کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کس قسم کا نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں قوم پر واضح ہوگیا ہے ایک بیان میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ عمران خان پرتشدد پاکستان بنانا چاہتے ہیں جس کی عوام اجازت نہیں دیں گے ان کا کہنا تھاکہ احتجاج جمہوری حق ہے مگر طلبا و طالبات کو سکول جانے، مریضوںکو ہسپتال جانے اور ایمبولینسوں کو روکنا غیر انسانی اور غیر اخلاقی حرکت ہے اس سے عمران خان کی سوچ واضح ہوگئی ہے۔ پیر اعجازہاشمی نے کہا کہ تاجروں کو زبردستی روکا گیااور دکانیںکھولنے والوں پر تشد د کیا گیا یہ جمہوریت نہیں دہشت گردی ہے جس پر عدالت کو فی الفور نوٹس لینا چاہیے انہوں نے زوردیا کہ حکومت بھی سیاسی بحران کو ختم کرنے کے لئے مذاکرات کا عمل شروع کرے اور کسی عدالتی فیصلے کی آڑ میں سیاسی عمل کو نہ روکے کیوں کہ اس سے نقصان پاکستان اور سیاسی جماعتوں ہی کا ہوگا۔