نادیدہ قوتیںپاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی نہیں چاہتیں،اعجاز احمد حفیظ

نادیدہ قوتیںپاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی نہیں چاہتیں،اعجاز احمد حفیظ

لاہور ( جنرل رپورٹر) عوام کے حکومت کے خلاف نفرت پر مشتمل احتجاجی مظاہروں اور حکمرانوں کی طرف سے ریاستی تشدد سے وطن عزیز میں جاری معاشی ترقی و خوشحالی کا پہیہ رک گیا ہے جس کے باعث ہم ترقی کی بجائے تنزلی کا شکار ہیں اس امر کا اظہار قومی بین المذاہب ہم آہنگی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل اعجاز احمد حفیظ نے گزشتہ روز پریس کلب میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیااعجاز احمد حفیظ نے کہا کہ حکمران پارٹی اور عوام کے مابین برداشت کا فقدان ہونے کے باعث ایسی نادیدہ قوتیں اپنے ملک دشمن ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہیں جو پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی اور آئین و قانون کی بالادستی نہیں چاہتیں۔ انہوں نے کہا کہ المیہ ہے کہ حکمران پارٹی اپنے اختیار اور پروٹوکول میں اندھی ہوکر قوم کو ان کا حق نہیں دینا چاہتی جس کے باعث پورا ملک سیاسی احتجاج کی لپیٹ میں آچکا ہے جو کہ کسی بھی صورت میں پاکستان اور اس میں بسنے والی 18 کروڑ عوام کے حق میں نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4