خلق خدا کو تنگ کر کے عمران خاں ان کی بدعائیں نہ لیں‘ محمود عباس

خلق خدا کو تنگ کر کے عمران خاں ان کی بدعائیں نہ لیں‘ محمود عباس

لاہور (پ ر) خلق خدا کو تنگ کر کے عمران خاں ان کی بدعائیں نہ لیں۔ جو عمران کا طرف دار نہیں وہ حسن سلوک کا حقدار نہیں کا رویہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ جلاو¿‘ گھیراو¿ کی سیاست کسی بھی طرح ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ان خیالات کا اظہار میاں محمود عباس ناظم اعلیٰ پنجاب نے سعودی عرب روانگی سے قبل کارکنان وذمہ داران سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زندہ دلان لاہور نے عمران خاں کا پلان ”سی“ مسترد کر دیا۔ شہریوں اور میڈیا ٹیم پر تحریک انصاف کے کارکنان کے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

 ضد اور انا پرستی چھوڑ کر مذاکرات کو کامیاب بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دشمنوں کی ہٹ لسٹ پر ہے باہمی لڑائی ان کے عزائم کی تکمیل کی راہ ہموار کر رہی ہے۔ ہمیں متحد ہو کر دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانا ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4