تحریک انصاف نے لاہور بند کرکے سیاسی دہشتگردی کا ارتکاب کیا ، مولانا محب النبی

تحریک انصاف نے لاہور بند کرکے سیاسی دہشتگردی کا ارتکاب کیا ، مولانا محب النبی

لاہور(پ ر) جمعیة علما ءاسلام ضلع لاہور کی مجلس عاملہ کا اجلاس گزشتہ روزضلعی امیر مولانا محب النبی دارالعلوم مدنیہ رسول پارک ملتان روڈ میں منعقد ہوا، اجلاس میں 19دسمبر کے یوم احتجاج کے حوالے سے ضلعی سطح پر حکمت عملی طے کی گئی اور دیگر تنظیمی امور زیر غور آئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعیة علماءاسلام 19دسمبر بروز جمعة المبارک لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا محب النبی نے کہا کہ تحریک انصاف نے لاہور بند کرکے سیاسی دہشت گردی کا ارتکاب کیا ہے اور عوام کی زندگی اجیرن بنائی ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پرامن احتجاج کے نام پر عوام کے حقوق پامال کررہی ہے اور گزشتہ روز کی ہلاکتوں کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہوتی ہے اجلاس میں حافظ اشرف گجر، جمال عبد الناصر، قاری نذیر احمد، حافظ غضنفرعزیز، چوہدری عبد القدیر گجر، حافظ رشید احمد، شاہد اسرار، طارق احمد شاہ ودیگر نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4