کپتان لاہور کے عوام کوگمراہ کرنے میں ناکام رہے ،شاہداقبال

کپتان لاہور کے عوام کوگمراہ کرنے میں ناکام رہے ،شاہداقبال

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن)سعودیہ ریاض کے نائب صدراورمسلم سٹوڈنٹس فیڈڑیشن کے سابق رہنما محمدشاہداقبال نے کہا ہے کہ عمران خان لاہور کے عوام کوگمراہ کرنے میں ناکام رہے ۔لاہورمیںکوئی دکان بندہوئی اورنہ گاڑی رکی ،دن بھر لاہورمیں زندگی معمول کے مطابق چلتی رہی ۔اب بھی وقت ہے عمران خان پرتشدد سیاست کاباب بندکردیں ،حکومت کوڈیلیورکرنے سے روکنا عوام دشمن اقدام ہے ۔لاہور کے لوگ آج بھی میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کی پشت پرکھڑے ہیں قومی معیشت کا پہیہ رواں کرنے کاکریڈٹ وزیراعظم میاں نوازشریف کوجاتا ہے مگرعمران خان اپنے بیرونی آقاﺅں سے پاکستان میں معاشی سرگرمیاں بلڈوزکرنے کی ہدایات لے کرآئے ہیں۔

پی ٹی آئی نے اپناپورازورلگالیا مگرلاہور کی ایک شاہراہ بھی بندنہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے فری ہینڈکاناجائزفائدہ اٹھاتے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکنا ن نے میٹروبس سمیت عام شہریوں کی گاڑیوں پرپتھراﺅکیا اوردن بھرمختلف مقامات پرتوڑپھوڑ کرتے رہے ۔ہمارے کارکنوں کے صبر وتحمل کاجواب پی ٹی آئی والوں نے تشد د سے دیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت رہے نہ رہے مگروزیراعظم میاں نوازشریف ،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اوران کے جانثارکارکنان پاکستان کے قومی مفادات پرضرب لگانیوالے ہاتھوں کوتوڑدیں گے ۔ملک دشمن قوتوں کے اشاروں پرملک میں شورش برپاکرنیوالے عناصر قابل اعتماد اورقابل رحم نہیں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4