ن لیگ ٹریڈرز ونگ کے اعتماد میں نہ لینے کے باعث تمام مارکیٹیں بند رہیں،صفدر بٹ

ن لیگ ٹریڈرز ونگ کے اعتماد میں نہ لینے کے باعث تمام مارکیٹیں بند رہیں،صفدر بٹ
 ن لیگ ٹریڈرز ونگ کے اعتماد میں نہ لینے کے باعث تمام مارکیٹیں بند رہیں،صفدر بٹ

  

لاہور ( وقائع نگار )گلبر گ بورڈ ٹر یڈرز الائنس کے صدر صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن لاہور کے صدرپرویز ملک کی ناقص حکمت عملی اور ن لیگ ٹریڈرز ونگ کا تاجروں میں اعتماد میں نہ لینے کے باعث گزشتہ روز لاہور کی تمام مارکیٹیں بند رہیں جس سے مسلم لیگ ن کے حمایتی تاجروں میں غم و غصہ کی لہر پائی جارہی ہے اور تاجر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شر یف سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ لاہور کی سیاسی ذمہ داری پرویز ملک کی بجائے کسی اہل شخص کو دی جائے ۔ صفدر بٹ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے لاہور کو بند کر نے کی کال پر مسلم لیگ لاہور کے اراکین اپنی حکمت عملی واضح نہ کر پائے ہیں جبکہ صدر لاہور پرویز ملک نے ذاتی مفا دات کے حصول کے لیے غیر معمولی پہچان رکھنے والے تاجروں کو مسلم لیگ ن ٹر یڈرز ونگ کی باگ دوڑ تھما رکھی ہے جو کسی بھی مسئلہ میں اپنا کر دار ادا نہ کر پارہے ہیں جنھو ں نے شٹرڈاﺅ ن کو نا کام بنا نے کے لیے نہ تو تاجر تنظیمو ں کو اعتما د میں لیا اور نہ ہی کسی مارکیٹ میں تاجروں کو تحفظ فراہم کیا گیا۔صفدر بٹ نے وزیر اعلی پنجاب میں شہباز شر یف سے اپیل کی ہے کہ لاہور کی سیاسی ذمہ داری پرویز ملک سے واپس لیتے ہوئے کسی اہل مسلم لیگی کو دی جائے تاکہ وہ لاہور میں مسلم لیگ ن ٹر یڈرز ونگ کو بہتر انداز سے مانیٹر کر سکے جبکہ حکو متی حما یت یا فتہ تاجروں کے مسائل پر بھی تحفظا ت کو دور کیا جائے بصورت دیگر لاہور کے تاجر مایو س ہو کر مسلم لیگ ن سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4