سڈنی ،کیفے میں یرغمال افراد 16گھنٹے بعد رہا ،مسلح شخص سمیت 2ہلاک ،4زخمی

سڈنی ،کیفے میں یرغمال افراد 16گھنٹے بعد رہا ،مسلح شخص سمیت 2ہلاک ،4زخمی ...

                                                     سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں گزشتہ 16 گھنٹوں سے ایک ہوٹل میں مسلح شخص کی طرف سے یرغمال بنائے گئے افراد کو کامیاب پولیس آپریشن کے بعد کامیابی سے رہا کروا لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی کاروائی میں مسلح شخص سمیت دو افراد ہلاک جبکہ چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں کو یرغمال بنانے والے شخص کا نام ہارون تھا اور وہ پہلے بھی ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے این این آئی کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر اطراف کی عمارتیں خالی کروالیںکیفے مارٹن پلیس کے علاقے میں واقع ہے جہاں پولیس نے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور کھڑکیوں کے پاس نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔ٹی وی فوٹیج کے مطابق ان افراد کے ہاتھ میں ایک کالا جھنڈا موجود تھا جس پر عربی میں کوئی عبارت تحریر تھی آسٹریلین وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی ایجنسیاں پوری طرح تربیت یافتہ ہیں اور ہم اس طرح کے خطرات کا بھرپور جواب دے سکتے ہیں ایبٹ نے کہا کہ یہ ایک انتہائی تشویشناک معاملہ ہے اور ہم مصیبت کے اس وقت میں آسٹریلین عوام کے ساتھ ہیں۔آسڑیلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے اس صورتحال پر نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔

مزید : علاقائی