، یوکرائنی صدر بیرونی مالی امداد اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھائیں،فرانس ،جرمنی

، یوکرائنی صدر بیرونی مالی امداد اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ...

برلن/پیرس(آن لائن)جرمن چانسلر انجیلا میرکل اور فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے یوکرائنی صدر پیٹرو پوروشینکو پر زور دیا ہے کہ وہ بیرونی مالی امداد اور ملکی سطح پر اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھائیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق جرمن اور فرانسیسی رہنماو¿ں نے یہ بات اتوار چودہ دسمبر کے روز پوروشینکو سے ایک ٹیلی فون کال پر کہی۔ برلن میں چانسلر میرکل کے ترجمان اسٹیفان زائیبرٹ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ دونوں لیڈران نے یوکرائنی اعلی قیادت پر زور دیا کہ وسیع تر اصلاحات کے منصوبے کو پائہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

گفتگو میں یوکرائنی صدر نے میرکل اور اولانڈ کو مطلع کیا کہ مشرقی یوکرائن میں گزشتہ ہفتے سے طے شدہ جنگ بندی معاہدے کے بعد سے تاحال کوئی یوکرائنی فوجی ہلاک نہیں ہوا ہے۔

 

مزید : علاقائی