غیر ملکی آقاﺅں کے آلہ ءکار وطن عزیز تباہ کرنے پر تلے ہیں :عابد شیر علی

غیر ملکی آقاﺅں کے آلہ ءکار وطن عزیز تباہ کرنے پر تلے ہیں :عابد شیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                           گوجرہ (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ایک طرف محب وطن قوتیں پاکستان کو روشنیوں کا ملک بنانے کی خواہاں ہیں دوسری طرف ملک دشمن قوتیں اپنے غیر ملکی آقاﺅں کے آلہ ءکار بنے ہوئے ہیں اور وطن عزیز کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں وزیر اعظم نواز شریف کے موجودہ دورِحکومت میں وطن عزیز مضبوط اور خوشحال ہو گا کوئی دشمن ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ بھی نہیں سکے گا اور نہ ہی کوئی فساد برپا کر سکے گا انرجی بحران کا خاتمہ مسلم لیگی حکومت کی اولین ترجیح ہے گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ روڈ پر 220کے وی نئے گریڈ اسٹیشن کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ موجودہ حکومت ک طرف سے ترقی کا عمل جاری و ساری رہے گا دھرنے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے ، انہوں نے کہا احتجاجی سیاست کرنے والے آئے روز کسی نہ کسی شہر میں احتجاج کی آڑ میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور ملکی معیشت تباہ کر رہے ہیں اس ملک دشمنی میں عمران خان گروپ کو شیخ رشید جیسے لوگوں کی معاونت حاصل ہے جنہوں نے انتخابات کے دوران میاں محمد نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے مخالفت برائے مخالفت شروع کررکھی ہے ،شیخ رشیدسیاسی گینڈا ہے وہ آئندہ وزیر یا رکن اسمبلی تو بہت دور کی بات ہے راولپنڈی کی کسی یونین کونسل کے کونسلر بھی نہیں بن سکیں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سی اور ڈی پلان غیر ملکی آقاﺅں کے ایجنڈے کی تکمیل ہے جس کے لئے جہانگیر ترین نے 1ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی ہے انہوں نے واپڈ ا ملازمین کے لئے سیلری میں بونس دینے کا بھی اعلان کیا اس موقع پر ٹوبہ ٹیک سے رکن قومی اسمبلی حاجی میاں جنید انوار پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے قائد چوہدری نور حسین انصاری و دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔


مزید :

علاقائی -