فیصل آباد ،ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے نو جوان قتل ،بچی ،بینک گارڈ سمیت 3زخمی

فیصل آباد ،ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے نو جوان قتل ،بچی ،بینک گارڈ سمیت 3زخمی

                          فیصل آباد(بیورورپورٹ)نامعلوم مسلح ڈاکو نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کر کے ستیانہ روڈ پر بنک میں ایک شہری کو قتل جبکہ بنک کے گارڈ کو زخمی کر دیا کھرڑیانوالہ کے نزدیک کمسن بچی اور سبزی منڈی کے نزدیک ایک تاجر کوبھی زخمی کر دیاگیا جبکہ ڈاکو16لاکھ روپے سے زائد رقم سمیٹ کر فرار ہو گئے تھانہ نشاط آباد کے علاقہ سرگودھا روڈ بائی پاس چوک کے نزدیک ٹوبہ ٹیک سنگھ کا لیاقت علی اور محمد صادق مدینہ شوگر ملز سے گنے کی سپلائی کے عوض 16لاکھ روپے کی رقم وصول کر کے کار پر جا رہے تھے کہ نامعلوم تین مسلح ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر رقم چھین لی اور فرارہو گئے کھرڑیانوالہ کے علاقہ چک 205ر ب ٹھاکر والا میں جاوید ساکن چک 206ر ب مکوآنہ اپنی 8سالہ بیٹی گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی طالبہ مناہل کو لیکر گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے لوٹنے کیلئے روکنے کی کوشش کے دوران نہ رکنے پر فائرنگ کر دی جس سے 8سالہ مناہل گولی لگنے سے زخمی ہو گئی جسے الائیڈ ہسپتال داخل کرا دیا گیا تھانہ صدر کے علاقہ ستیانہ روڈ 214ر ب شہزاد کالونی کے نزدیک یو بی ایل میں داخل ہونے والے دو مسلح ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر کے سیکورٹی گارڈ محمد اشرف کو زخمی کر دیا ڈاکو بنک کے سیکورٹی گارڈ انوارالحق کے منہ پر سپرے کر کے اندر داخل ہو گئے اور دوسرے گارڈ محمد اشرف کو مزاحمت پر فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے سیکورٹی گارڈ کے علاوہ ایک شہری18سالہ شہباز کو بھی زخمی کر دیا جو ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا مسلح ڈاکو صورتحال خراب دیکھ کر رقم لوٹے بغیر فرار ہو گئے بنک مینجر ندیم کے مطابق ڈاکو بنک سے کوئی رقم لوٹے بغیر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے

مزید : علاقائی