اوٹاوا ،کتے نے اپنے ہی مالک کے گھر کو آگ لگادی

اوٹاوا ،کتے نے اپنے ہی مالک کے گھر کو آگ لگادی
 اوٹاوا ،کتے نے اپنے ہی مالک کے گھر کو آگ لگادی

  

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) کینیڈا کے قصبے ماﺅنٹ لورن کے ایک گھر میں لگنے والی خوفناک آگ کا معمہ حل ہوگیا ہے اور فائر ڈیپارٹمنٹ کی تحقیقات میں ایک کتے کو مجرم قرار دے دیا گیا ہے جبکہ مزید افسوس کی بات ہے کہ کتے نے اپنے ہی مالک کے گھر کو آگ لگادی۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے افسر ڈینس بیری کا کہنا ہے کہ اہلخانہ گھر سے باہر گئے ہوئے تھے جس کا فائدہ اٹھا کر کتا گھر کی تلاشی لیتا رہا اور اسی دوران اسے ماچس کا ایک ڈبہ مل گیا۔یہ مخصوص قسم کی ماچس تھی جس کی تیلی کو کسی بھی جگہ رگڑنے سے یہ جل ا±ٹھتی ہے۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ کتا ماچس کو منہ میں لے کر اچھل کود کررہا تھا کہ اسی دوران تیلیوں نے آگ پکڑلی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ آگ سارے گھر میں پھیل گئی۔ اس شیطانی فعل کے بعد کتا گھر سے فرار ہوگیا لیکن اب اسے زخمی حالت میں پکڑلیا گیا ہے۔ کتے کیلئے بنائے گئے مخصوص ڈربے کے اندر ماچس کی تیلیاں بھی مل گئی ہیں جنہیں پولیس نے قبضے میں لے لیا۔

مزید : علاقائی