چین نے ناممکن کو حقیقت بنا دیا ،ایشیا اور یورپ کو ریل سے ملا دیا

چین نے ناممکن کو حقیقت بنا دیا ،ایشیا اور یورپ کو ریل سے ملا دیا
 چین نے ناممکن کو حقیقت بنا دیا ،ایشیا اور یورپ کو ریل سے ملا دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین نے ٹیکنالوجی کی دنیا کا ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک براعظم سے دوسرے براعظم کی آخری حدوں تک جانے والی ریل سروس کا آغاز کردیا ہے۔چینی شہر ہائیوو سے روانہ ہونے والی مال گاڑی جب 13,000 کلومیٹر سے زائد سفر طے کرکے 21 دن بعد سپین کے دارالحکومت میڈرڈ پہنچی تو ایک نیا عالمی ریکارڈ بن گیا۔ یہ دنیا کا سب سے لمبا ریل روٹ ہے جو چین سے شروع ہوکر قازقستان، روس، بیلدورس، پولینڈ، جرمنی اور فرانس سے گزرتا ہوا سپین پہنچتا ہے۔پہلی ریل گاڑی 1900 ٹن سامان لے کر روانہ ہوئی جس میں سٹیشنری، دستکاری کا سامان اور دیگر عام استعمال کا سامان شامل تھا جبکہ واپسی پر یہ زیتون کا تیل اور دیگر سامان لے کر چین جائے گی۔ یہ ریل گاڑی ٹرانسپورٹ کی تاریخ کیا عجوبہ ہونے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی اور اقتصادی فوائد کے لحاظ سے بھی غیر معمولی پیش رفت ہے اور دنیا کے افق پر چھاتے ہوئے چین کی ایک اور نمایاں علامت ہے۔

مزید : علاقائی