جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ،40کیس ڈرگ کورٹ بھیج دیئے گئے

جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ،40کیس ڈرگ کورٹ بھیج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جاوید اقبال) ضلعی ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے ڈرگ مافیا کے 40مگرمچھوں کے کیس ڈرگ کورٹ کو بھیجدیئے ، جن میں 12جعلی اور عطائی ڈاکٹروں کے کیسز بھی شامل ہیں جبکہ 4ایسی میڈیسن کمپنیوں کے کیسز بھی ٹرائل کے لئے ڈرگ کورٹ کو ریفر کئے گئے ہیں جن پر جعلی اور غیر معیاری ادویات تیار کرنے کا الزام ثابت ہو گیا تھایہ کیس بورڈ کی منظوری سے بھجوائے گئے ہیں ان مگرمچھوں کو محکمہ صحت لاہور کے ڈرگ انسپکٹروں نے چھاپے مار کر ’’دھر‘‘ لیا تھا گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ اظہر جمال سلیمی نے 48کیس پیش کئے جن پر جعلی غیر معیاری ادویات فروخت کرنے، بنانے اور مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے الزامات تھے۔ اجلاس کی صدارت ڈی سی او لاہور کے ڈی او مانیٹرنگ ، امین اکبر چوپڑا، ڈاکٹر نجم عارف اور ڈاکٹر اظہر جمال سلیمی نے شرکت کی اجلاس میں 52کیس رکھے گئے جن میں 40کیسوں کے مالکان کو الزامات ثابت ہونے پر ٹرائل کے لئے ڈرگ کورٹ بھیج دیا یا 4کو وارننگ جاری کی گئی 4کے ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے 4کا فیصلہ آئندہ اجلاس تک ملتوی کر دیا گیا۔جن جعلی اور عطائی ڈاکٹروں کے کیسز ڈرگ کورٹ کو ریفر کئے گئے ان میں اصغر کلینک چند رائے روڈ جنرل ہسپتال ، اسلم کلینک گلبرگ ٹاؤن کی رضی فارمیسی، نیشنل کلینک ، شالیمار ٹاؤن، بلال سرجیکل شالیمار، علی میڈیکل سٹور شالا مار ڈھاکہ ہیلتھ کلینک راوی ٹاؤن کے نام اہم ہیں اس حوالے سے سیکرٹری ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ لاہور ڈاکٹر اظہر جمال سلیمی سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ مریضوں کی صحت سے کھیلنے والے جعلسازوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی، انہیں سزائیں دلانے کے لئے 48میں سے 40جعلسازوں کے کیس عدالت کو ریفر کر دیئے ہیں محکمہ صحت ان کیسز کی مکمل پیروی کرے گا۔