آپ کے سمارٹ فون کی میموری اتنی جلدی ختم کیوں ہو جاتی ہے

آپ کے سمارٹ فون کی میموری اتنی جلدی ختم کیوں ہو جاتی ہے
 آپ کے سمارٹ فون کی میموری اتنی جلدی ختم کیوں ہو جاتی ہے

  

نیویارک(نیوزڈیسک)سمارٹ فون استعمال کرنے والے افراد کو اکثر یہ شکایت رہتی ہے کہ انہوں نے اتنا زیادہ ڈیٹا بھی نہیں رکھا ہوتا لیکن پھر بھی فون کی میموری ختم ہو جاتی ہے لیکن اس میں ان کا بھی کوئی قصور نہیں کیونکہ فون بنانے والی کمپنیاں ایسے آپریٹنگ سسٹم ،رنگ ٹونزاور ایپس کا استعمال کرتی ہیں کہ جن سے فون کی میموری شروع ہی سے کم ہو جاتی ہے۔ حال ہی میں ایک میگزین نے اس پر تحقیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 16GBکے سمارٹ فونز میں اصل میں کتنی جگہ ہوتی ہے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اینڈرائیڈ فونز کم میموری دیتے ہیں جبکہ ایپل میں یہ گنجائش زیادہ ہوتی ہے۔آئیے دیکھتے ہیں کہ کس کمپنی کے سمارٹ فون میں اصل میں کتنی جگہ میسر ہوتی ہے۔اس موبائل کی قیمت کتنی ہے ؟آپ کو یقین نہیں آئے گا تفصیلات جاننے کیلئے وزٹ کریں،*سونی کے Xperia Z3میں صرف 11.18GBمیموری ہوتی ہے۔*سام سنگ گلیکسی ایس 5میں صرف 10.78GBمیموری ہوتی ہے۔*ایل جی کے جی 3میں 10.52GBمیموری بچتی ہے۔*ایچ ٹی سی کے ون 8میں صرف 10.13میموری ملتی ہے۔*آئی فون 6پلس میں اگر iOS 8 موجود ہو تو آپ کو 11.2GBمیموری ملے گی۔

مزید : علاقائی