فیس بک نے مائیکروسافٹ کو بڑا جھٹکا دے دیا

فیس بک نے مائیکروسافٹ کو بڑا جھٹکا دے دیا
 فیس بک نے مائیکروسافٹ کو بڑا جھٹکا دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)یہ 2007ءکی بات ہے جب مائیکروسافٹ نے فیس بک میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے 240ملین ڈالر( 24ارب روپے) کے شئیرز خریدے تھے اور اس وقت فیس بک کی کل قیمت 15ارب ڈالر تھی۔ یہ وہ وقت تھا جب بہت سے لوگ اس بات پر ہنسے بھی تھے لیکن ایک وقت آیا کہ مائیکروسافٹ کی یہ سرمایہ کاری تاریخ کی سب سے کامیاب سرمایہ کاری ثابت ہوئی اور آج فیس بک کی مالیت 200ارب ڈالر (20,000ارب روپے)سے زیادہ ہے۔مائیکروسافٹ نے فیس بک کے اپنے کچھ شئیرز 2012ءمیں بیچ دئیے تھے اور بقیہ اس سال میں بیچ دئیے ہیں اور اس طرح فیس بک نے مائیکروسافٹ سے جان چھڑا لی ہے۔اب فیس بک مائیکروسافٹ کے ساتھ کئے ہوئے معاہدوں سے بھی آزاد ہو گیا ہے۔ حال ہی میں فیس بک نے Bingسرچ کو بھی خیر آباد کہہ دیا ہے۔ یہ سرچ انجن مائیکروسافٹ اور فیس بک کے درمیان 2010ءکے معاہدے کے بعد فیس بک نے شامل کر لیا تھا لیکن اب فیس بک اس مصیبت سے بھی جان چھڑا چکا ہے۔ٹیکنالوجی ماہرین کا خیال ہے کہ فیس بک کو اس کا کوئی نقصان نہیں ہو گالیکن Bingجو پہلے ہی مسائل کا شکار ہے، کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔فیس بک نے اپنے سرچ کے فیچر کو بھی بہتر بنانے کی ٹھان لی ہے تاکہ گوگل پر کم سے کم بھروسہ کرنا پڑے۔حال ہی میں فیس بک نے سرچ کو بہتر بناتے ہوئے پیجز سرچ کی بجائے انفرادی پوسٹ کی سرچ آسان بنا دی ہے۔

مزید :

علاقائی -