ہاکی میچ میں شکست کے بعد بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے آ گیا،میاں مقصود

ہاکی میچ میں شکست کے بعد بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے آ گیا،میاں مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ انڈیا کے اندر پاکستان اوربھارت کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل کے ہاکی میچ میں بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا ہے فتح وشکست ہر کھیل کا لازمی حصہ ہے جو کھیل کے میدان تک محدود رہتی ہے لیکن حالیہ ہاکی میچ نے کھیل کے میدان سے باہر بھی سیاست پر دوررس اثرات مرتب کیے ہیں انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیل کے میدان سے جنگ کے میدان تک پاکستانی قوم کے جذبات واحساسات قومی وملی اتحاد سے سرشار ہوتے ہیں اپنی فتح کا اظہار کرنا ہر ٹیم کے کھلاڑی اورقوم کا استحقاق ہوتا ہے لیکن بھارتی عوام نے روایتی اورتاریخی تعصب کا مظاہرہ کیا ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیفنس زون155مارویل ہوٹل میں اجتماع عام میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کارکنا ن کے اعزازمیں دئیے گئے استقبالیہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے امیر ڈاکٹرسید وسیم اختر ،ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان عبدالغفار عزیز ، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب نذیر احمد جنجوعہ ، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور خلیق احمد بٹ، نائب امیراء ذکر اللہ مجاہد ، محمد انور گوند ل ، ذونل امیر شریف الحق ،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد کے علاوہ دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔انھوں نے کہا کہ اس میچ میں بھارتی سیکولرازم کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے یہ کوئی پہلا واقع نہیں ہے اس سے قبل بھی ایشاء کپ کرکٹ ٹورنا منٹ میں بھی بھارت کی شکست اورپاکستان کی فتح کا جشن منانے والے کشمیری طلبہ کے خلاف بھارت کی متعصبانہ کا روائی تاریخ کاحصہ ہے
امر واقع یہ ہے کہ عالمی استعماری طاقتیں خطے میں بھارت کا کردار متعین کرچکی ہیں اور وہ چین کے مقابلے میں بھارت کو سپرپاور ہی نہیں بنانا چاہتی بلکہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں اور اس کے جغرافیائی وجود اورنقشے کو بھی تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ اسی سلسلہ کی کڑی کھیلوں کے حوالے سے بھی بھارتی حسدوبغض اورمنصوبہ بندی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں وہ حالیہ ہاکی فیڈریشن کا فیصلہ ہو یا ماضی اورحال میں کرکٹ کی بین الاقوامی ایسوسی ایشن کے فیصلے پاکستان کے بارے میں یک طرفہ اور انتہائی متعصبانہ ہیں۔