احتجاج سے ثابت ہو گیا عوام حکمرانوں سے بد ظن ہو چکے ہیں،ناہید عدیل ملک

احتجاج سے ثابت ہو گیا عوام حکمرانوں سے بد ظن ہو چکے ہیں،ناہید عدیل ملک

لاہور( نمائندہ خصوصی ) ا آل پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین لاہور ڈویژن نے قرار دیا ہے کہ حکمران پارٹی کی ضد‘ ہٹ دھرمی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی سیٹوں پر براجمان سیاسی پارٹی کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے جس کے خلاف عوام سڑکوں پر احتجاج کرنے کیلئے مجبور ہوچکے ہیں 14 اگست سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں‘ جلسے جلوسوں سے ریاستی تشدد اور گولی چلانے کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا تاحال اس میں کمی کی بجائے روز بروز عوام کا حکومت سے نفرت کا مورال بڑھتا جا رہا ہے جو کہ قومی المیہ ہے اس امر کا اظہار گزشتہ روز پارٹی آفس میں شعبہ خواتین لاہور ڈویژن کی صدر ناہید عدیل ملک‘ جنرل سیکرٹری صائمہ نور‘ سینئر نائب صدر شاہدہ نصیر‘ نائب صدر غزالہ رحمان‘ ضلع لاہور کی صدر رفعت زینب‘ جنرل سیکرٹری شہناز سہیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

رہنماؤں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی اپوزیشن سیٹوں پر بیٹھی ہوئی حکمران پارٹی شروع سے ہی کچھ دو اور کچھ لو کی پالیسی اپنائے ہوئے خاموش بیٹھ کر ’’چراغ تلے اندھیرے‘‘ کا کردار ادا کر رہی ہے جبکہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت‘ بیروزگاری اور جرائم کی وجہ سے 16 کروڑ عوام پریشان حال‘ مجبور اور بے بس ہوکر حکمرانوں کے خلافسراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کرنے سے ملک میں ترقی کا اس وقت تک ریلا نہیں آئے گا جب تک اس کے ثمرات غریب عوام کی گھروں کی دہلیزوں تک نہ پہنچ جائیں۔ تحریک انصافکی طرفسے 15 دسمبر کو لاہور میں ہونے والا احتجاج اس بات کا بین ثبوت ہے کہ عوام حکمرانوں سے پوری طرح بدظن ہوچکے ہیں اور ان کے نزدیک ان کی ناقص پالیسیاں عوامی خوشحالی کی بجائے ملک کو مزید پستیوں میں دھکیلنے کا باعث بن رہی ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1