ایمبولینس روک کر مریضو ں کو مار کر جمہوریت کی کونسی خدمت کی گئی،ثمینہ گھرکی

ایمبولینس روک کر مریضو ں کو مار کر جمہوریت کی کونسی خدمت کی گئی،ثمینہ گھرکی

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ ایمبولینسوں کو روک کر اور مریضوں کو موت میں منہ ڈال کر کونسی جمہوریت کی خدمت کی گئی ہے جس طرح سے معصوم بچے بھی ہاتھوں میں لاٹھیاں اٹھا کر شہریوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا کر اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے کیا یہ ہو گا نئے پاکستان کا نقشہ ۔اگر ایسا ہو گا تو پھر باشعور عوام انہیں ایسا کرنے کی ہزگز بھی اجازت نہیں دیں گے۔

انہیں فوری طور پر جمہوری راستے کو ہی اختیار کرنا ہو گاانہوں نے کہا کہ وہ باقی کا احتجاجی پلان معطل کرکے مذاکرت تک عوام کو تنگ کرنا چھوڑ دیں اور جمہوریت کو چلنے دیں یہی ان کے لئے اچھا ہو گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1