دکانیں بند رکھنے پر تاجربھائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں،نعیم میر

دکانیں بند رکھنے پر تاجربھائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں،نعیم میر

لاہور ( وقائع نگار )آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سیکر ٹری نعیم میر ، صدر لاہور آغا عدنا ن ،ملک طاہر ،چوہدری ظہیر ، امین مظہر بٹ ،پرویز بیگ ، رفیق صدیق ، خر م شبیر ، قیصر ایو ب ، اشفا ق چوہدری ،شیخ عرفا ن ،خضر حیات ،اور جاوید اختر نے اپنے مشتر کہ بیا ن میں لاہور کی تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں نے ہمارے کہنے پر دوکانیں بند رکھیں۔

جس سے نہ کو ئی ناخوشگوار واقع پیش آ یا اور تحریک انصاف کااحتجاج بھی پر امن رہا۔انھو ں نے کہا شاہ عالمی اور بھا ٹی گیٹ میں ہو نے والے معمولی جھگڑو ں کو( ن) لیگ کے کارکنو ں کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ چند تاجروں کو حکو مت شہ نہ دیتی تو یہ معمو لی جھڑ پیں بھی نہ ہو تیں۔انھو ں نے حکو مت کی غیر دانشمندانہ حکمت عملی کو سخت تنقید کا نشا نہ بنا تے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حکو مت تاجروں کے معا ملات میں سیاسی مداخلت بند کروائے انھو ں نے کہا کہ عمران خان نے 18دسمبر کو پورا ملک بند کر نے کی کا ل دی ہے اور اس حوالے سے انجمن تاجران کے ملک گیر تاجر رہنماؤ ں سے رابطے جاری ہیں تاہم انجمن تاجران 17دسمبر کو فیصلہ کر ے گی کہ شٹرڈاؤ ن کی کال دینی ہے کہ نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1