انتشار پھیلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا،ناصر سعید

انتشار پھیلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا،ناصر سعید

لاہور ( وقائع نگار )مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے صدر ناصر سعید نے تحریک انصاف کی سیاسی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ورکرز کی غنڈہ گردی کے باوجود شہر بھر کے تاجروں نے کاروبار کھلے رکھ کر ان ملک دشمن عناصر کو قطعاَ مسترد کردیا ہے۔

ایک بیان میں ناصر سعید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کے کارکن بالکل پرامن رہے لیکن تحریک انصاف کے کارکنوں نے جگہ جگہ آگ لگاکر اور توڑ پھوڑ کرکے نہ صرف دہشت گردی پھیلائی بلکہ ایمبولینسیں روکنے کی وجہ سے کم از کم تین مریض بھی جاں بحق ہوگئے انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے مفادات سے کسی کو کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور انتشار پھیلانے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1