حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،محبوب نیازی

حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،محبوب نیازی

لاہور ( وقائع نگار )مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور ٹکٹ ہو لڈر ڈیرہ اسماعیل خان پروفیسرمحبو ب نیازی نے کہا ہے کہ لاہور کی عوام نے تحریک انصاف کی احتجاجی کا ل کو مستر د کر تے ہوئے اپنے معمو لا ت زندگی معمول پر رکھے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے لاہور میں شاہراہوں کو زبر دستی بند کر کے شہریو ں کے مسائل میں اضافہ رکھا جس سے شد ید مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑا ۔انھو ں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکو مت ملک کو بحرانو ں سے نکالنے میں کلید ی کر دار ادا کر رہی ہے۔پروفیسر محبو ب نیازی نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شر یف کی قیادت میں غربت اوربے روزگاری کے خاتمے کے لئے جنگ جاری رہے گی۔

بجلی کے منصوبوں پر عملدر آمد ہوگا اورملک میں بجلی آئے گی،عام آدمی کی حالت بدلے گی۔انہوں نے کہاکہ ضلع حافظ آباد میں 10572سیلاب متاثرین کو61کروڑ روپے کی مالی امداد دی جاررہی ہے ۔پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی اورآبادکاری تک چین سے نہیں بیٹھے گی اورجب تک آخری متاثرہ شخص اپنے گھر میں دوبارہ آباد نہیں ہوجاتا تب تک پنجاب حکومت کام جاری رکھے گی انھو ں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے قوم پر رحم کر نا چاہیے اور ریاستی جبر کی سیا ست کو ختم کر کے احتجاج کا سلسلہ بند کر یں تاکہ ملک امن کا گہوارہ بن سکے 

مزید : میٹروپولیٹن 1