کلمہ طیبہ کا سبق بُھلا دینے سے پاکستان دو لخت ہوا ،عبدالستارحامد

کلمہ طیبہ کا سبق بُھلا دینے سے پاکستان دو لخت ہوا ،عبدالستارحامد

 لاہور (پ ر) سقوط ڈھاکہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے کلمہ طیبہ کا سبق بُھلا دینے سے پاکستان دو لخت ہوا ازلی دشمن بھارت نے شروع دن سے ہی پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا اب بھی وہ وطن عزیز میں نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے خلاف گھناو¿نی شازشیں کر رہا ہے بلوچستان وسندھ میں را کے ذریعے علیحدگی پسند تنظیموں کو منظم کر کے ان کی سرپرستی کر رہا ہے نسل نو میں ایک بار پھر نظریہ پاکستان زندہ وبیدار کرنا ہو گاان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے امیر پروفیسر عبدالستار حامد نے سقوط ڈھاکہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا ءواستحکام شریعت محمدیﷺکے نفاذمیں پنہاں ہے۔ سیاسی دشمنیاں بُھلا کر ملکی ترقی وخوشحالی میں ایک دوسرے کا معاون بننا ہو گا انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں کو غیر اسلامی ثقافت اور فحاشی وبے حیائی کی یلغار کے سامنے پل باندھنا ہو گا معاشرہ خصوصاً نوجوان نسل کو اسلام کے پاکیزہ ماحول سے آشنا کرنا اخلاقی وروحانی اقدار کا درس دینا اور ان میں وحدت واسلامی اخوت کا شعور عام کرنا وقت کی آواز ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کی بجائے ان سے سبق سیکھنا ہو گا تا کہ مشرقی پاکستان جیسا المناک سانحہ دوبارہ نہ ہو۔

مزید : میٹروپولیٹن 4