مولانا شبیر احمد عثمانی نے تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لیا،ڈاکٹرمحمد علی ندیم

مولانا شبیر احمد عثمانی نے تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لیا،ڈاکٹرمحمد علی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان کا قیام ہمارے بزرگوں کی بے شمار قربانیوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے مولانا شبیر احمد عثمانی نے تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لیا ان خیالات کااظہار ڈاکٹر محمد علی ندیم نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان،لاہور میں تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما مولانا شبیر احمد عثمانی کے یوم وفات کے سلسلے میں خصوصی لیکچر کے دوران طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر محمد علی ندیم نے کہا کہ جید عالم اور ماہر علمِ تفسیر و حدیث مولانا شبیر احمد عثمانی 1885ء میں بجنور میں پیدا ہوئے آپ کا شمار تحریک پاکستان کے اکابرین میں ہوتا ہے آپ نے ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی‘ پھر حضرت مولانا محمود الحسن (اسیر مالٹا) کی شاگردی اختیار کی 1928ء میں دارالعلوم دیوبند سے فارغ التحصیل ہوئے انہوں نے فقہ‘ حدیث‘ فلسفہ‘ منطق‘ ادب اور علم الکلام کی تعلیم حاصل کی۔حضرت شیخ الہند مولانا محمود الحسن کی ہمراہی میں 1920ء میں ہندوستان بھر کا دورہ کیا۔ جمعیۃ العلما ہند نے کانگریس نوازی کا مظاہرہ کیا تواس کے مقابلے میں جمعیت العلماء اسلام قائم کی آپ دو قومی نظریہ کے بڑے داعی تھے تحریکِ پاکستان کے دنوں میں مولانا شبیر احمد عثمانی نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی اور قائداعظمؒ کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے تحریک کے دوران ہندوستان بھر کا دورہ کیا اور پاکستان کے حصول کے لیے راہ ہموار کی۔ 2 دسمبر 1945ء کو مسلم کانفرنس کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ علامہ شبیر احمد عثمانی پاکستان کے دستور کو اسلامی خطوط پر استوار کرنے میں بے حد دلچسپی رکھتے تھے 1949ء میں قراردادِ مقاصد کو منظور کرانے میں بے حد محنت اور لگن سے کام کیاقیامِ پاکستان کے بعد پرچم کشائی کا موقع آیا تو قائداعظم محمد علی جناحؒ نے خود پرچم کشائی کی بجائے مغربی پاکستان میں علامہ شبیر احمد عثمانی اور مشرقی پاکستان میں مولانا ظفر احمد عثمانی کو پرچم کشائی کا شرف بخشا 13 دسمبر 1949ء کو 11 بج کر 4 منٹ پر بغداد الجدید (بہاولپور) میں دل کا دورہ پڑا اور خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کو کراچی میں دفن کیا گیا