عمران خان تما م کوششوں کے باوجود لاہور بند نہیں کرا سکے،راشدہ شیخ

عمران خان تما م کوششوں کے باوجود لاہور بند نہیں کرا سکے،راشدہ شیخ

لاہور( جنرل رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہاہے کہ عمران خان کا مسخرا پن ان کی سیاست کے لئے خطرہ ہے یہ ہی وجہ ہے کہ وہ تمام تر کوشش کے باوجو د لاہور بند نہیں کراسکے لاہور میں ان کا احتجاج بری طرح ناکام ہوگیا۔تقاریر میں مذاکرات کا مطالبہ کرنے والے سڑکیں اور بازار بند کرکے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ مذاکرات کی باتوں کے ساتھ ہڑتال کی کال سے غیریقینی صورتحال پیدا ہورہی ہے۔

عمران خان پذیرائی کے نشے میں مگن ہوکرقوم کو انتشار میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری اچکن پہننے کے شوق میں قوم کی امنگوں سے کھیلنے سے گریز کریں، روز روز کے دھرنوں، جلسے جلوس اور ہڑتالوں سے ملکی معیشت کا پہیہ سست رو ہورہا ہے اور روزانہ دیہاڑی کمانے والا مزدور رات کو بھوکا سونے پر مجبور ہے اور غریب کا چولہا ٹھنڈا ہورہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1