عمران خان نے جمہوریت کو نقصان پہنچانے کیلئے ہر قدم اٹھایا،میاں ایوب

عمران خان نے جمہوریت کو نقصان پہنچانے کیلئے ہر قدم اٹھایا،میاں ایوب

لاہور( نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان نے شہر لاہور کے عوام کو پریشانی میں مبتلا کرکے اور نوجوانوں کو لوگوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا کھلا لائسنس دیکر کونسے نئے پاکستان کی ترغیب دی ہے۔

انہوں نے جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لئے ہر قدم اٹھایا ہے اور سوائے عوام کی مشکلات کے اضافے میں کچھ بھی نہیں کیا ہے جب حکومت نے کمیشن بنانے کی بات اور مذاکر ت کو مان لیا تھا تو پھر بلا جواز احتجاج کی قطعی بھی ضرورت نہیں تھی ہم پی ٹی آئی کے غیر ذمہ درانہ روئیے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شہر لاہور کے عوام سے معافی مانگیں اور مذاکرت کی میز پر آئیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1