پی ٹی آئی کا کامیاب احتجاج حکمرانوں کے خلافریفرنڈم ہے،انجینئر یاسر

پی ٹی آئی کا کامیاب احتجاج حکمرانوں کے خلافریفرنڈم ہے،انجینئر یاسر

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ لاہور میں تحر یک انصاف کا پر امن اور تاریخی احتجاج حکمرانوں کے لئے ریفرنڈم ہے شاہدرہ موڑ پر احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کر پٹ نظام کے خاتمے اور تبدیلی لازم ہو چکی ہے۔

(ن) لیگ سمیت دنیا کی کوئی طاقت ہمارے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف نے ہمیشہ حق سچ اور پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی سیاست کی ہے اور اس لیے ہم نے دھاندلی کی تحقیقات اور دیگر معاملات کے حل کیلئے حکومت کے ساتھ مذاکرات بھی کر نے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ہم کوئی غیر آئینی کام نہیں کر نا چاہتے صرف آئین وقانون کی حکمرانی ہماری تر جیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ کیلئے انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کر نا ضروری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1