دل کا نیا ہسپتال جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہو گا،بشیر مہدی

دل کا نیا ہسپتال جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہو گا،بشیر مہدی

لاہور(جنرل رپورٹر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ دل کے مریضوں کے لئے بننے والا نیا ہسپتال جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہوگا ،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گنجائش سے زیادہ مریض ہونے کی وجہ سے نئے د ل کے مریضوں کے لئے نئے ہسپتال کی بہت ضرورت محسوس کی جارہی ہے ۔اس نئے ہسپتال کے لئے 18کینال اراضی حاصل کر لی گئی ہے جہاں دل کے مریضوں کے لئے ہسپتا ل قائم کرنے کے لئے تخمینہ لگایا جارہا ہے ۔اس ہسپتال کے قیام سے نہ صرف دل کے مریضوں کو فوری سہولت میسر آئے گی بلکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر بھی دباؤ کم ہوگایہ نیا ہسپتال اپنی مثال آپ ہوگا عوام کوعلاج کی سستی سہولت میسر آئے گی

مزید : میٹروپولیٹن 1