سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے ملک بھر میں تقریبات ہونگی،ذاکر الرحمن صدیقی

سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے ملک بھر میں تقریبات ہونگی،ذاکر الرحمن صدیقی

لاہور (پ ر) اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے زیر اہتمام آج ملک بھر میں سانحہ سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے استحکام پاکستان ریلیاں‘ مظاہرے اور سیمینارز کیے جائیں گے اس موقعہ پر سانحہ سقوط ڈھاکہ کے ذمہ داران کے کردار پر اظہار افسوس کیا جائے گا۔ اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے کہا کہ سانحہ سقوط ڈھاکہ سے حکمران سبق سیکھیں عمران خاں ملک میں نفرت اور اشتعال کو فروغ دے کر نئے پاکستان کی بنیاد نہ رکھیں 16 دسمبر کا واقعہ بھی سرکاری املاک اور فورسز پر حملوں سے حالات بگڑنے کی وجہ سے رونما ہوا۔ اسی مقصد کے لیے غیر ملکی ایجنسیاں مختلف ایشوز میں الجھا کر اپنا فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہیں حکمران ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کریں مرکزی جنرل سیکرٹری فیصل افضل شیخ نے کہا کہ اس وقت کے حکمران ملک میں اسلامی نظام کو نافذ کرتے اور بانی پاکستان کے اعلان کے مطابق اسلام کی تجربہ گاہ بناتے اور علامہ اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر ڈھونڈ نکالتے تو مشرقی پاکستان میں کبھی بھی علیحدگی پسند تحریک پیدا نہ ہوتی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1