مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر پرویز ملک نے مارکیٹوں کے دورے کئے

مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر پرویز ملک نے مارکیٹوں کے دورے کئے

 لاہور ( وقائع نگار )مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک رکن قومی اسمبلی ،وائس چیئرمین واسا چوہدری شہبازایم پی اے پولیٹیکل سیکرٹری ٹو سی ایم میاں طارق نے پاکستان مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ لاہور کے چیئر مین عرفان اقبال شیخ کے ہمراہ لاہور کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اچھرہ بورڈ کے صدر حاجی محمد اشفاق نے مسلم لیگی رہنماؤں کا استقبال کیا اور اچھرہ کے تمام بازاروں کا دورہ کروایا اور تاجروں نے میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اچھرہ کے تمام کھلے بازار اور مارکیٹیں اس بات کا ثبوت ہے کہ تاجر برادری نے عمران خان کی بند لاہور کی کال کو بُری طرح مسترد کردیا ہے جس کا ثبوت یہ کھلے بازار ہیں ۔بعدازاں وفد نے لبرٹی مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں سہیل سرفراز منج ،جبرائیل قمر بٹ ،محمد مصطفیٰ ،حاجی خلیل اور دیگر نے پرویز ملک ،چوہدری شہباز ،عرفان اقبال شیخ ،میاں طارق کا استقبال کیا اور لبرٹی مارکیٹ کا دورہ کروایا اس موقع پر لبرٹی مارکیٹ کے تاجروں نے بتایا کہ لبرٹی مارکیٹ کے تمام بازار اور گلیاں بشمول الفتح سمیت تمام بڑے سٹور ز کھلے ہیں تاجروں نے شکایا ت کی کہ چند شر پسندوں نے مارکیٹ کو بند کرنے اور تاجروں کو پریشان کرنے کے لئے ان کی دوکانوں کے تالوں میں ایلفی ڈال دی ہے اور لبرٹی مارکیٹ کی چند بند دوکانوں کے فوٹیج چلا کر یہ ثابت کر سکیں کہ ہماری کال پر لبرٹی مارکیٹ بند ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1