دھاندلی زدہ حکومت کو پی ٹی آئی کے احتجاج سے چپ لگ گئی،سعدیہ سہیل

دھاندلی زدہ حکومت کو پی ٹی آئی کے احتجاج سے چپ لگ گئی،سعدیہ سہیل

 لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ حکومت کو لاہور میں تحریک انصاف کے احتجاج سے چپ لگ گئی ہے مسلم لیگ( ن )نے دیکھ لیا کہ لاہور کس کا قلعہ ہے انہوں نے خواجہ سعد رفیق کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ تے ہوئے کہا کہ دھاندلی سے اسمبلی میں پہنچنے وا لوں کو تحر یک انصاف پر تنقید سے پہلے شرم سے ڈوب مرنا چاہیے قوم کے سامنے اسکا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے حکمران پو لیس سمیت تمام حکومتی وسائل استعمال کر کے بھی تحریک انصاف کے سمندر کو نہیں روک سکے لبرٹی چوک میں احتجاج کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں نادرہ نے جعلی ووٹوں سے تصدیق کردی ہے جسکی وجہ سے سعدرفیق سیاسی طور پر پاگل ہو چکے ہیں ا ور تحر یک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں قوم ان کے اصل چہروں کو دیکھ چکی ہے اور انکو کسی صورت کا میاب نہیں ہو نے دیگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1