حکو مت اور پی ٹی آ ئی اسوقت پوائنٹ سکورنگ میں مصروف ہیں، منظور وٹو

حکو مت اور پی ٹی آ ئی اسوقت پوائنٹ سکورنگ میں مصروف ہیں، منظور وٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی ) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور اب دونوں پارٹیاں اسوقت پوائنٹ سکورنگ میں مصروف ہیں تاکہ وہ مذاکرات سے پہلے اپنی اپنی مذاکراتی پوزیشن مضبوط کرسکیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ایسے ہی ہے کہ جیسا کہ دو ملک جنگ کے بعد جب وہ فائر بندی کرتے ہیں تو اس سے پہلے وہ اپنی اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ اگر دونوں جماعتیں سپریم جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرپر متفق نہیں ہوتیں تو یہ بات ثابت ہو جائے گی کہ دونوں جماعتیں (پی ایم ایل این اور پی ٹی آئی) تدبر اور معاملات کو احسن طریقے سے حل کرنے سے عاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں وہ پیپلز پارٹی کے پاس آئیں جنکے پاس اعتزاز احسن اور رضا ربانی جیسے آئینی ماہر ہیں جو ان کو ٹی او آر بنا دیں گے۔ میاں منظور احمد وٹو نے امید ظاہر کی کہ عدالت عظمی قوم کو اس عذاب سے نجات دلانے میں کامیاب ہو جائے گی جو ان جماعتوں کی وجہ سے کئی مہینوں سے مبتلا ہے۔ میاں منظور احمد وٹو نے لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اپنے کارکنوں کو ہدایات دی تھیں کہ وہ احتجاج کرنیوالوں کے سامنے نہ آئیں یہ ایک اچھا فیصلہ تھا جسکی وجہ سے احتجاج کافی حد تک پرامن رہا۔

مزید :

صفحہ آخر -