عوام کو گھروں میں قید کر کے بنیاد ی حقوق سلب کرنا جمہوریت نہیں،شاویز خان

عوام کو گھروں میں قید کر کے بنیاد ی حقوق سلب کرنا جمہوریت نہیں،شاویز خان

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ لاہور میں ناکامی کے بعد بھی عمران خان کو عقل نہ آنے پر افسوس ہے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام کو گھروں میں قید کرنا اور ان کے بنیادی حقوق سلب کرنا جمہوریت نہیں دہشت گردی ہے ،عمران خان نے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کیا اوران سے روزگار چھین لیا ۔عوام جب اپنے روزگار کے لئے گھروں سے نکلے تو تحریک انصاف کے کارکنوں نے ان پر پتھراؤ کیا اور ایمولنسوں کو ہسپتال نہیں جانے دیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جو تبدیلی لائے ہیں وہ سب نے دیکھ لی ہے عوام ایسی تبدیلی نہیں چاہتے جس میں عوام کو گھروں میں قید ہونا پڑے اور ان کو حصول معاش کے لئے گھروں سے نہ نکلنے دیا جائے عمران خان نے لاہور میں کھلی جارحیت کی ہے جس کی انہیں بھاری قیمت میں ادا کرنا پڑ ے گی اب ان کے ساتھی بھی ان کا ساتھ چھوڑ جائیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1