لاہور ہائیکورٹ ، الیکشن ٹریبونل کےخلاف ایاز صادق کی درخواستےںسماعت کےلئے منظور

لاہور ہائیکورٹ ، الیکشن ٹریبونل کےخلاف ایاز صادق کی درخواستےںسماعت کےلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی طرف سے الیکشن ٹریبونل کے خلاف توہین عدالت اور الیکشن ٹربیونل کے حلقہ این اے 122کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حکم کے خلاف لاہور ہائیکور ٹ میں درخواستیں سماعت کے لئے منظور کر لی گئیں ، مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن آج 16دسمبر کو درخواستوں کی سماعت کریں گے،بیرسٹر اسجد سعید کی وساطت سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی دائر کی گئی درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کاظم ملک نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق انتخابی عذر داری کی درخواستوں پر عائد اعتراضات کی سماعت کر کے انتخابی عذر داری کی درخواستوں کا فیصلہ کیا جائے جبکہ الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذر داری پر عائد اعتراضات کی سماعت کے بغیر ہی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے لہٰذا الیکشن ٹربیونل کاظم ملک کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے جبکہ دوسری درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے الیکشن ٹریبونل نے این اے 122پر اعتراضات کی سماعت کے بغیر ہی ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور جانچ پڑتال کرنے کا حکم دیا ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ٹربیونل کا 8دسمبر کو این اے 122کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے حکم کالعدم کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی طرف سے الیکشن ٹریبونل کیخلاف توہین عدالت اور الیکشن ٹربیونل کے حلقہ این اے 122 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حکم کے خلاف لاہور ہائیکور ٹ میں درخواستیں سماعت کے لئے منظور کر لی گئیں ،مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن آج دائردرخواستوں کی سماعت کریں گے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122پر سردار ایاز صادق نے عمران خان کو شکست دی تھی تاہم عمران خان کی انتخابی عذر داری پر الیکشن ٹریبونل نے این اے ایک سو بائیس میں ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور ان کی تصدیق کا حکم دے رکھا ہے۔۔
د رخواستےں منظور

مزید :

صفحہ آخر -