پنجاب کے 7افسروں کے تقرر وتبادلے

پنجاب کے 7افسروں کے تقرر وتبادلے

لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت نے 7افسروں کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تین افسران کو دسویں ایم پی ڈی ڈی کورس میں شرکت کیلئے او ایس ڈی لگایا گیا ہے جن میں خادم جیلانی ایڈیشنل کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ، ریاض اعجاز ایڈیشنل کمشنر جہلم، امجد شعیب خان ایڈیشنل کمشنر ڈی جی خان شامل ہیں یہ افسران کو رس کی تکمیل پر ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کریں گے۔ نعیم اقبال سید ریجنل منیجر پی ایم آئی یو پنجاب اریگیٹڈ ایگریکلچر امپروومنٹ پراجیکٹ کو ٹرانسفر کرکے منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی لگایا گیا ہے ذیشان شبیر رانا ڈپٹی سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ کو ایڈیشنل کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ لگا دیا گیا محبوب احمد ڈی ڈی او ایچ آر ایم خانیوال کو ایڈیشنل کمشنر ڈی جی خان، عمران رضا کو ایل ڈی اے سے ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل کمشنر جہلم لگایا گیا ہے۔

تقرری و تبادلے

مزید : صفحہ آخر