عمران خان نے مطالبات منوانے کیلئے غلط طریقہ اپنایا ہوا ہے،قمر زمان

عمران خان نے مطالبات منوانے کیلئے غلط طریقہ اپنایا ہوا ہے،قمر زمان

ڈسکہ( آئی این پی) سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی گاڑی کو کبھی بھی ڈی ریل نہیں ہونے دے گی۔ وہ پیر کو ڈسکہ بار ایسوسی ایشن میں مقامی وکلاءسے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے مگر تحریک انصاف اپنے احتجاج کو پرامن بنائے۔ دوسری سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کے خلاف گندی اور نا زیبا زبان ہرگز استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے سیاسی مطالبات منوانے کے لئے غلط طریقہ اپنایا ہوا ہے۔ وہ انصاف کے حصول کے لئے ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے دروازے کھٹکھٹائیں، پرتشددسیاست کو فروغ نہ دیں سیاسی پختگی کا ثبوت دیں ۔

کائرہ

مزید : صفحہ آخر