خادمین حرمین شریفین کی مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں 300خود کار چھتریاں نصب کرنے کی ہدایت

خادمین حرمین شریفین کی مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں 300خود کار چھتریاں نصب ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) خادمین حرمین شریفین شاہ عبد اللہ نے مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں عبادت کرنے والوں کی سہولت کے لئے 300خود کار چھتریاں نصب کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اس سے پہلے یہ چھتریاں مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں لگائی جا چکی ہیں۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے بتایا ہے یہ چھتریاں مسجدالحرام کے ارد گرد پونے تین لاکھ مربع میٹر جگہ پر سایہ کریں گی ۔ یہ چھتریاں کسی پھول کے کھِلنے کی طرح بغیر کسی آواز کے صبح کے وقت کھُل جاتی ہیں اور شام کو بند ہو جاتی ہیں ۔ ان کے کھلنے او ربند ہونے میں تین منٹ سے بھی کم وقت لگتا ہے

مزید : صفحہ آخر