حاجرہ ٹریول اینڈ ٹورزکا حجاج کرام کے اعزاز میں ظہرانہ

حاجرہ ٹریول اینڈ ٹورزکا حجاج کرام کے اعزاز میں ظہرانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور کے رجسٹرڈ حج آرگنائزرحاجرہ ٹریول اینڈ ٹورزکا حج2014ء کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کے اعزاز میں ایمبسڈر ہوٹل لاہور میں ظہرانہ ڈائریکٹر حج سعید احمد ملک نے صدارت کی ،ممتاز عالم دین ڈاکٹر حافظ سمیع الرحمن نے حج کے بعد کی ذمہ داریاں کے موضوع پر درس قرآن دیا پروگرام سے کرنل ارشد کھوکھر ،مشتاق بٹ،فیاض احمد فیضی،منصور احمد،آفتاب احمد،میاں خلیل، میاں عامرخلیل ،اظہر عباس کا خطاب حج ٹریول کو کامیاب حج اپریشن 2014ء پر مبارک باد دیتے ہوئے ملک بھر کے ٹور اپریٹر کو حاجرہ ٹریول جیسی روایات قائم رکھنے کی درخواست کی ہے،ڈائریکٹر حج کا بھی حاجرہ ٹریول کی انتظامیہ کو خراج تحسین ،حاجی عاطف نے حج کے بعد آرگنائزر کی طرف سے اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کرنے کے حاجرہ ٹریول کے اقدام کو سراہا ،کرنل ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا پرائیویٹ حج سکیم بہترین ہے حاجی کی مرضی کا پیکج مرضی کی سہولیات حاصل کر سکتا ہے حج سیکھنے کا نام ہے حاجرہ ٹریول نے ہمیں بلا کر آئندہ کے لیے تجاویز بھی لے لی ہیں خوش آئند اقدام ہے جو قابل تعریف ہے ،حافظ سمیع الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا حج کی مبارک سعادت کے بعد ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں حج ٹریننگ ہے بقیہ زندگی کو اللہ کی رضا کے مطابق گزارنے کی رہنمائی ملتی ہے ،حجاج کرام نے حاجرہ ٹریول کی خود احتسابی کی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے حاجیوں کو ایک دفعہ پھرملانے پر شکریہ ادا کیا ،حجاج نے حاجرہ ٹریول کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔

مزید :

صفحہ آخر -