بھارت کا طاقت کا نشہ6ماہ میں ٹوٹ جائیگا،شمشاد احمد،حسن عسکری

بھارت کا طاقت کا نشہ6ماہ میں ٹوٹ جائیگا،شمشاد احمد،حسن عسکری

اسلام آباد(اے این این) سیاسی و دفاعی تجزیہ کاروںنے حکومت پاکستان کو بھارت کے معاملے پر تحمل کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا طاقت کا نشہ5سے6ماہ میں ٹوٹ جائے گا،بھارت میں الیکشن کے مراحل مکمل ہوتے ہی وہاں کی حکومت مذاکرات کی میز پر آجائے گی،وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت واحد جوہری ممالک ہیں جو باقی پانچ جوہری ممالک سے مختلف ہیں باقی پانچ جوہری طاقتیں سرد جنگ کے تناظر میں جوہری طاقتیں بنی تھیں اور ان کا آپس میں کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ یہ واحد جوہری مساوات ہے جو بنی ہی تنازعات کی بنیاد پر ہے اور اگر ذرا بھی اس میں ماچس کی تیلی لگ گئی تو خطرناک نتائج ہوں گے۔ سینیئر تجزیہ کار حسن عسکری نے کہا کہ بھارت کی طرف سے سخت بیانات ان کے بقول وہاں کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں ہیں اور انھیں توقع ہے کہ ان بیانات کا سلسلہ چند ماہ بعد شاید ختم ہو جائے۔یہ ایک اندرونی سیاست ہے اور بی جے پی یہ دکھانا چاہیتی ہے کہ وہ مضبوط ہے مستحکم ہے تاکہ کشمیر میں ہونے والے ریاستی انتخابات میںوہاں اپنی پوزیشن کو مضبوط کر سکے اسلیے وہ قوم پرستانہ موقف لے رہی ہے۔

نشہ

مزید : صفحہ آخر