شہباز شریف کا قصور کے علاقے مصطفی آباد میںانتہاپسند تنظیم کی وال چاکنگ کی خبر کا نوٹس

شہباز شریف کا قصور کے علاقے مصطفی آباد میںانتہاپسند تنظیم کی وال چاکنگ کی ...

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے قصور کے علاقے مصطفی آباد میں ایک انتہاپسند تنظیم کی جانب سے مختلف مقامات پر وال چاکنگ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ وال چاکنگ کرنے والے عناصر کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید : صفحہ آخر