پنجاب ، 24گھنٹوں میں571ٹریفک حادثات ،454 افرادشدید زخمی
لا ہور (کرا ئم سیل ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران571ٹریفک حادثات میں454 افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیاجبکہ205افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں280ڈرائیور،21کم عمرڈرائیور، 303مسافر اور87پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ113ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت122متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد40حادثات میں49متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ42حادثات میں45متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل670متاثر ہونے والوں میں سے541مرد اور129خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر451موٹر سائیکلز81آٹو رکشے69موٹر کاریں6مسافربس14ٹرک، اور77دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔