مختلف مقامات پر ٹریفک حادثوں میں دو خواتین سمیت سات افراد زخمی

مختلف مقامات پر ٹریفک حادثوں میں دو خواتین سمیت سات افراد زخمی

 لاہور(کرا ئم سیل )صوبائی دارالحکومت میں واقع دو مختلف مقامات پر ٹریفک حادثوں میں دو خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کا رہائشی عرفان کسی کام کے سلسلے میں لاہور آیا ہوا تھاکہ شادمان کے علاقہ سروسز ہسپتال کے قریب اس کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والی کار کے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑیوں میں سوار تین افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طبی امداد کے لئے ریسکیو1122کے ذریعے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ شاہدرہ کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں دو خواتین سمیت چارافراد شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی