آئی جی جیل خانہ جات کابورسٹل جیل بہالپو رکا سالانہ دورہ

آئی جی جیل خانہ جات کابورسٹل جیل بہالپو رکا سالانہ دورہ

لاہور(کرا ئم سیل ) آئی جی جیل خانہ جات نے گز شتہ روز بورسٹل جیل بہالپو رکا سالانہ دورہ کیا، جیل کی سیکورٹی کے انتظا ما ت کو چیک کیا گیا دہشت گردوں کے عزائم کو نا کام بنا نے کے لئے جیل کی داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔بتا یا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں دہشت گر دی کے خدشات کے باعث آ ئی جی جیل خا نہ جا ت میاں فا روق نے بہاولپور جیل کا سا لانہ دوراہ کیا اس دوران سکیورٹی کے انتظا ما ت چیک کئے گئے اور اس کے علاوہ نو عمرحوالاتی اور قیدیوں کی تعلیم و تربیت کے لئے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ میاں فاروق نذیر نے جیل انتظامیہ کو تعلیمی سرگرمیوں کا دائرہ کار بڑھانے اور نو عمر اسیران کے لئے شروع کیے گئے تکنیکی کورسزکا معیار بہتر بنا کر انہیں عملی طور پر مفید اور کارگر بنانے کی ہدایت کی۔ مزید یہ کہ نو عمر اسیران کی کھیلوں کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی نو عمر اسیران کی مختلف کھیلوں مثلاً کرکٹ، فٹ بال ، والی بال وغیرہ کی ٹیمیں بناکر ان کے مقابلے مختلف سکولوں کی ٹیموں سے کروانے پر زور دیا تاکہ ان میں صحت مندانہ سرگرمیاں فروغ پا سکیں اور بورسٹل جیل کو ایک روایتی جیل کی بجائے نو عمر قیدیوں کی ایک مثالی تربیت گاہ بنایا جا سکے۔

مزید : علاقائی