قصور: نوجوان لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

قصور: نوجوان لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

 قصور(بیورورپورٹ) الہٰ آباد کے نواح موضع پھلیریاں میں دل برداشتہ نوجوان لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق گاؤں کے ذمیندار ملک منیر احمد کی بیٹی نیلم بی بی کا اہل خانہ سے گھریلو جھگڑا چلا آ رہا تھا چنانچہ گزشتہ روز دلبرداشتہ ہو کر نیلم بی بی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال چونیاں پہنچایا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔پولیس تھانہ الہٰ آباد نے ضابطے کی کارروائی کرکے نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔

مزید : علاقائی