بادامی باغ ، دھند کے باعث ٹرین کی زد میں آکر شخص ہلاک

بادامی باغ ، دھند کے باعث ٹرین کی زد میں آکر شخص ہلاک

لاہور(کر ائم سیل )بادامی باغ کے علاقے میں نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔بتایا جاتا ہے کہ گذشہ روزچالیس سالہ نامعلوم شخص ریلوئے لائن عبور کررہا تھا کہ اچانک ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا عینی شاہدین کے مطابق دھند شدید تھی جسکی وجہ سے اسے معلوم نہ ہوسکا اور اچانک ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق لاش ہسپتال پڑی ہے تفتیشی افسر کے واپس آنے کے بعد ہی کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔

مزید : علاقائی