ننکانہ:ٹریفک کے مختلف حادثات میں پانچ ا فراد شدید زخمی

ننکانہ:ٹریفک کے مختلف حادثات میں پانچ ا فراد شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی/ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹریفک کے مختلف حادثات میں پانچ ا فراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں سانگیاں والا کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث 45سالہ لیاقت علی شدید زخمی ہوگیا۔ گاؤں دھوڑ کوٹ سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر گدھا ریڑھی کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 30سالہ لیاقت علی شدید زخمی ہوگیا۔ گاؤں جسلانی موڑ سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر کھمبے کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 40سالہ ندیم عباس اور 28سالہ گلفام شدید زخمی ہوگئے۔ شاہکوٹ جڑانوالہ روڈ پر گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر 30سالہ اسد علی شدید زخمی ہوگیا تمام زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب داخل کرادایاہے۔

مزید :

علاقائی -